• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر (بیورو رپورٹ) شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین کے رہائشی میرانی برادری کی جانب سے با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت شہزادو میرانی نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائدکیا کہ با اثر افراد نے ہمارے گھر پر حملہ کر کے پندرہ سالہ نوجوان فیروز کو قتل کردیا تھا جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی گئی ہے لیکن پولیس ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے ۔ ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ با اثر افراد کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین