کراچی(طاہرعزیز/ اسٹاف رپورٹر) کراچی کے شہریوں کو اس کی ضرورت کا صرف 33 فیصد پانی مل رہاہے،یہ انکشاف پیر کو وزیربلدیات سندھ سعیدغنی کے واٹربورڈ کے دورےمیں قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خاں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں ہواایم ڈی نے وزیربلدیات کو بتایا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق فی کس 54 گیلن پانی روزانہ ملنا چاہیئے جو کراچی کی آبادی کے سرکاری اعدادوشمار ایک کروڑ 70 لاکھ کے حساب سے 918 ایم جی ڈی بنتا ہے تاہم کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ اس وقت کینجھرجھیل دھابیجی سے 450 ایم جی ڈی، گھارو سے 30ایم جی ڈی اور حب ڈیم سے 13 ایم جی ڈی سپلائی کررہا ہے جو ٹوٹل 493 ایم جی ڈی بنتا ہے اگر30 فیصد لاسز جس میں پانی کی چوری اوردیگر ذرائع سے ضیاع شامل کرلیا جائے تو 148 ایم جی ڈی پانی شہریوں تک پہنچنے سے پہلےکم ہوجاتا ہے اس طرح اس وقت کراچی کو مجموعی طور پر صرف 345 ایم جی ڈی پانی سپلائی کیا جارہا ہے جوکہ ان کی ضروریات کے لحاظ سے صرف 33 فی صد بنتا ہے۔