• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں نواز شریف جلد جیل سے رہا ہوں گے: شیخ طارق رشید

ملتان(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف جلد جیل سے رہا ہوں گے ان کے بیانہ ووٹ کو عزت دوکو پزیرائی مل رہی ہے جو لوگ مصنوعی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے ہیں انہیں جلد ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات کااظہار نہوں نے یوسی 66 بستی خالق پورہ میں حافظ اویس قادری کی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی سےخطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر عامر منظور انصاری ،یو سی چیئر مینز قسور بھٹی ، زاہد بشیر ، شیخ ندیم اکبر ،ذیشان اویس قادری ،حاجی نور الدین قادری، ندیم رضا کھچی ،محمد عدیل اور نازیہ ناز نے شرکت کی ۔
تازہ ترین