• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات، پانچ افرادزخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔تھانہ وارث خان کو محمد ارسلان نے بتایا کیا کہ ٹیکسی پارکنگ میں کھڑی کر کے گھر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل پر داؤد ، عتیق اور علی آئے،جنہوں نے قتل کی نیت سے چاقو کے وار کیے جو مجھے جسم کے مختلف حصوں پر لگے ، میں زخمی ہو گیا ۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ رحیم آبادمیں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے عدنان رفیق زخمی ہوگیا،ملزم فائرنگ کرتے موقع سے رارہوگئے۔تھانہ چونترہ کو مسعود اختر نے بتایاکہ میں شبہاز بٹ ہوٹل چہان میں محمد سعید اور حسن خان کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران نثار شاہ ہوٹل میں آیا اورمجھے کہا کہ آپکی بکری ہمارے کنویں پر جا کر فصل خراب کر تی ہے اور نثار شاہ نے مجھ سے گالم گلوچ شروع کردی اور مجھےزدوکوب کر نا شروع کر دیا۔محمد سعید اور حسن نے مجھے چھڑایا جس کے بعدمیں اپنے گھر کی جانب جارہا تھا تو نثار شاہ اور حسن شاہ دونوں موٹرسائیکل پر دوبارہ آگئے اور مجھے گالم گلوچ شروع کر دی جس پر میر ے بیٹے عرفان مسعود اور عمران مسعود بھی آگئے انہیں دیکھ کر حسن شاہ نے پسٹل نکال کر قتل کر نے کی نیت سےفائرنگ شروع کر دی ۔ ایک فائر میرے بیٹے عمران مسعود کو پیٹ کے نچلے حصے پر لگا،جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا ۔حسن شاہ نے مزید فائرنگ کی ۔حسن شاہ میگزین میں مزید روند بھرنے لگا تو میرے بیٹے عرفان مسعود نے اس سے پسٹل چھیننے کی کوشش کی تو نثار نے میرے بیٹے عرفان کوپکڑ لیا اور حسن شاہ نے میرے بیٹے کو پسٹل کے بٹ منہ پر مارے جو اسکو بائیں آنکھ کے نیچے اور ناک پر لگے،عرفان مسعود بھی زخمی ہو گیا۔وجہ عناد سابقہ رنجش ہے ۔
تازہ ترین