• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری، فریال تالپور کے میڈیا ٹرائل کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ کلیم الرحمٰن

لندن (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن، نائب صدر ظاہر حسن ڈار، رابط سیکرٹری سرور رانجھا‘ چیئرمین کشمیر کمیٹی پیپلز پارٹی یورپ سید خورشید بخاری‘ ہیومن رائٹس کوآرڈینیٹرپیپلزپارٹی برطانیہ خواجہ معین الدین سید اور ہیومن رائٹس کوآرڈینیٹراسکاٹ لینڈ پروفیسر عادل بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں الیکٹرانک میڈیا کے ایک مخصوص حصہ کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی کردار کشی اور میڈیا ٹرائل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے چند مخصوص لوگ پیپلزپارٹی کی دشمنی میں اس قدر آگے نکل گئےہیں کہ وہ ہر جھوٹی بات کو سچی خبر بناکر پیش کردیتے ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے جھوٹے لوگوں کا محاسبہ کیا جائے، رہنمائوں نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور پر نواز شریف کے دور حکومت میں ہمیشہ سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔
تازہ ترین