• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرینگے،اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر خزانہ ، اقتصادی امور اسد عمر سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے منگل کو ملاقات کی، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اسد عمر کو وزیر خزانہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دریں اثناءوزیر خزانہ اسد عمر سے عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر ہرٹ وگ شیفر نے وزارت خزانہ میں ملاقات کی ، وزیر خزانہ اسد عمر نے عالمی بنک کے نائب صدر کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ عالمی بنک پاکستان کا دیرینہ ترقیاتی شراکت دار ہے اور کئی برسوں سے حکومت کی مدد کر رہا ہے،وزیر خزانہ ، اقتصادی امور اسد عمر نے کہا کہ معیشت کو واپس پٹری پر لانے کے لیے حکومت معاشی اصلاحات کےا یجنڈے پر عملدرآمد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرےگی۔
تازہ ترین