ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس میں جلد بڑے پیمانے پرپولیس افسران کے تبادلوں کا امکان ہے،شہرمیں چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث جلد انتخابات سے قبل تبدیل ہونے والے پولیس افسران کو تبدیل کیا جائےگا ، نئی حکومت کی آمد کے بعد ملتان میں بڑی تعداد میں پولیس افسران تبادلوں کے منتظر ہیں ، انتخابات سے قبل ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں افسران کے تبادلے کئے گئے تھے تاہم پنجاب میں نئی حکومت کے قیام کے باوجو دپولیس افسران کے تبادلوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا ،ذرائع کے مطابق پولیس افسران کے تبادلے نہ ہونے کے باعث ضلع ملتان میں پولیس افسران کی کرائم میٹنگ بھی منعقد نہیں ہوپارہی ہے اور نہ ہی تھا نوں میں خالی عہدوں پر ایس ایچ او زکی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے جس سے پولیس کے انتظامی مسائل میں اضافہ ہورہاہے ، ملتان میں تھا نہ ممتاز آباد اور تھا نہ بستی ملوک جیسے اہم تھا نوں میں عارضی چارج دیکر معاملات کو چلایا جارہاہے اور پولیس حکام کی جانب سے ہومی سائیڈ شعبہ میں مستقل آفیسرتعینات نہ ہونے سے مختلف مسائل جنم لے رہے ہیں ۔