ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں تعینات ڈی جی خان ریجن سے تعلق رکھنے والا ایک اور انسپکٹر اپنا تبادلہ کر انے میں کا میاب ہوگیا ، جس کے بعد ملتان سے تبدیل ہوکر ڈی جی خان ریجن جانے والے انسپکٹروں کی مجموعی تعداد 7ہوگئی ہے ، تھا نہ بستی ملوک کے ایس ایچ او انسپکٹر مجاہد حسین نے اپنا تبادلہ کروالیا ہے جبکہ ملتان سے ڈی جی خان ریجن تبدیل ہوکر جانے والے انسپکٹروں کو تاحال تبدیل نہیں کیا گیا ، تبادلے کے منتظر افسران شدید پریشانی کا شکارہیں ۔