• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز: پاکستا نی نرگس حمید کا کراٹے میں کانسی کا تمغہ

ایشین گیمز میں پہلی بار پاکستانی کھلاڑی نرگس حمید نے کراٹے میں کانسی کاتمغہ حاصل کرلیاہے۔ وطن واپسی پر نرگس کا کراٹے فیڈریشن نے پرتپاک استقبال کیا ۔

انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں جاری 18 ویں ایشین گیمز کے کراٹے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے کےبعد پاکستانی نرگس حمید جب لاہور پہنچی تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا،فیڈرشن کی جانب سےکھلاڑیوں کو ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیںاور ساتھ ہی بھگڑے بھی ڈالے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برانز میڈلسٹ نرگس حمید نے کہا کہ انہیں میڈل جیتنے کی بے حد خوشی ہے ،حکومت کی سپورٹ ملی تو ورلڈ ایونٹس میں گولڈ میڈل بھی جیت سکتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اب کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کو بھی سراہا جارہا ہے۔

تازہ ترین