• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز اسکواش، پاکستان کو ہانگ کانگ کیخلاف 3-0 سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز کےٹیم اسکواش ایونٹ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کو3 صفر سے شکست دیدی۔ ایتھلیٹکس کےمینزٹیم 4x400 ریلے (ہیٹ ون) عمرسعادات، مظہرعلی، محمد ندیم اورمحبوب علی (3:08.20) کے ساتھ پانچویں جبکہ مینز ٹیم4x100 ریس میں پاکستان کے محمدشہباز ، لیاقت علی،عزیررحمان اور گوہرشہباز( 40.56) کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر رہے۔ سیپک ٹاکرا میں ایران نے پاکستان کو 2-0 سے شکست دیدی۔ ٹیبل ٹینس کے مکس دبل ایونٹ میں پاکستان کے محمدعاصم قریشی اور عائشہ انصاری کو مکائو کی ٹیم نے 3-1 سے شکست دیدی جبکہ JIEXPO میں جاپان نے پاکستان کے محمدرمیز اور فاطمہ خان کو 3-0 سے ہرایا۔ سیلنگ کے لیزراسٹینڈرڈ کلاس میں پاکستان کے نجیب اللہ خان نے11 ریسز کے رزلٹ کے بعد 11ویں، ونڈ سرفنگ آر ایس ایکس کلاس میں راجہ قاسم عباس نے 9 ویں پوزیشن حاصل کی۔ 470 کلاس میں رحمان اللہ اور خالدحسین نے 9 ویں جبکہ لیزر4.7کلاس مین محمد اویس21 ویں پوزیشن پررہے۔ جہاں کی مجموعی طور پر ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے وہیں بھارت کے ایتھلیٹس کی کارکردگی کافی بہتر رہی ہے۔ اس نے میگا ایونٹ میں اب تک11 گولڈمیڈل جیت لیے ہیں، بھارت نے چاندی کے 20 اور کانسی کے 23 تمغوں کے ساتھ مجموعی تعداد 54 کرلی ہے۔ اس کی ٹیموں میں نویں پوزیشن ہے۔جبکہ پاکستان بدستور32ویں نمبر پر ہے۔

تازہ ترین