نیویارک ( جنگ نیوز ) سال کے آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن چیمپئن شب نے ٹینس اسٹارز کی چیخیں نکلوادیں ہیں۔ شدید گرمی پلیئرز ہی نہیں شائقین کو بھی بدحال کررہی ہے۔ موسم کی شدت کے پیش نظر منتظمین نے میچز کے دوران کھلاڑیوں کو 10 منٹ کا وقفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ خواتین کھلاڑیوں کو پہلے ہی تیسرے اور چوتھے سیٹ کے درمیان یہ سہولت حاصل ہے۔ اب قوانین میں نرمی کرتے ہوئے اسے مردوں کیلئے بھی نافذ کردیا گیا ہے۔