لاہور(خصوصی رپورٹر) ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔قرارداد میں سردار عثمان خان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی ،جس میں کہا گیا کہ ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان کا ایوان وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار کو اپنی بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہے۔