٭…بعض اوقات مجرم کو معاف کرنا ،اسے زیادہ خطرناک بنادیتا ہے۔
٭…خاموشی غصے کا بہترین علاج ہے۔
٭…گناہ کسی نہ کسی صورت میں دل کو بے چین رکھتا ہے۔
٭…زیادہ کھانا بھی (ایک )بیماری ہے۔
٭…اپنا بوجھ دوسروں پر مت ڈالو ،خواہ کم ہویا زیادہ۔
٭…زبان درست ہوجائے تو دل بھی درست ہوجاتا ہے۔
٭…آہستہ بولنا، نگاہ نیچی رکھنا، درمیانی چال چلنا ایمان کی نشانی ہے۔
٭…ضرورت مند غریبوں کا تمہارے پاس آنا، اللہ کا تم پر انعام ہے۔
٭…تلوار کا زخم جسم پر ہوتا ہے اور زبان کا گھائو قلب و روح پر۔(لہٰذا اس سے بچنا اور باز رہنا ضروری ہے)