• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امیر المومنین عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت وخدمات ایک نظر میں

٭…آپ کانام عثمان، کنیت ابو عبداللہ اور ابو عمر،جب کہ ذوالنورین کے لقب سے شہرت پائی۔٭…والد کا نام عفان اور والدہ کا نام ارویٰ تھا۔٭…عام الفیل کے چھ برس بعد پیدا ہوئے۔ سلسلۂ نسب والد کی طرف سے پانچویںپشت میں عبد مناف پر حضور پرنور ﷺ سے جاملتا ہے۔٭…قد درمیانہ تھا، انتہائی خوبصورت تھے، رنگ میں سفیدی کے ساتھ ساتھ سرخی شامل تھی، داڑھی بہت گھنی تھی، دانت بہت خوبصورت اور سونے کے تار سے بندھے ہوئے تھے، سر کے بال کانوںتک تھے ،جب کہ بالوں میں زرد رنگ کا خضاب لگایاکرتے تھے۔(تاریخ الخلفاء)

٭…ابتدائے اسلام ہی میں جب کہ عمر چونتیس برس تھی،حضرت ابوبکر صدیقؓ کی دعوتِ اسلام پر مسلمان ہوئے۔٭… آپ کا شمار سابقین اولین ، اول المہاجرین اور عشرۂ مبشرہؓ میں ہوتا ہے۔ پہلے حبشہ کی طرف ہجرت کی، بعد میں مدینۂ منورہ کی طرف ہجرت کا شرف حاصل ہوا۔٭…بارہ سال مسندِخلافت پر فائز رہے،اس دوران فتوحات کا دائرہ ایران اور شمالی افریقہ تک پھیل گیا۔٭…آپ نے رسول کریمﷺ سے ایک سو چھیالیس احادیثِ کریمہ روایت کیں۔٭…معرکہ جیش العسرہ کی تیاری کے لیے آپ نے بڑھ چڑھ کر جس طرح جُود وسخا کا مظاہرہ کیا،اس پر حضور انورﷺ نے فرمایا، آج کے بعد عثمان کاکوئی عمل انہیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔٭…۸۲ سال کی عمر میں اٹھارہ ذی الحجہ ۳۵ ھ میں جامِ ِشہادت نوش کیا ۔٭…حضرت زبیرؓ نے نمازِ جنازہ پڑھائی ،جب کہ جنت البقیع کے تاریخی قبرستان میں مدفون ہوئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین