آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12 ربیع الاوّل 1440ھ 21؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسے تو فلمی ستاروں کی فلموں کی شوٹنگ ایسی ایسی خوابناک لوکیشنز پر ہوتی ہے کہ انہیں پر فضا اور دور دراز مقامات پر جانے کی ضرورت ہی نہ پڑے لیکن کیمرہ، ایکشن اور ری ٹیک سے یہ لوگ بھی اکتا جاتےہیں اورکوشش کرتے ہیں کہ ان سب سے پیچھا چھڑا کر ایسی پُرسکون جگہ جائیں جہاں بند ہ نہ بندے کی ذات ہو یا پھر ایسا مقام جہاں انہیں کوئی جانتا پہچانتا نہ ہو۔ ہمارے ہاں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہوچکی ہیں۔ سب ایک بار پھر اسکولوں، کالجوں اور دفتروں کو جانے لگے ہیں، آئیں جانتے ہیں کہ مشہور ستاروں نے دنیا میں کہاں اپنی چھٹیا ں گزاریں۔

ایشوریا رائے

حال ہی میں فرانس نے ورلڈ کپ جیتا تو ایشوریا رائے بھی کامیابی کا جشن منانے فرانس پہنچ گئیں۔ جہاں وہ فرانس کی گلیوںمیں جشن مناتے فرانسیسیوں اور اپنی بیٹی کے ساتھ خوش ہوتی رہیں جبکہ ان کے شوہر ابھیشک اور سسر امیتابھ فائنل میچ دیکھنے کے لیے روس پہنچے ہوئے تھےاور اسٹیڈیم میں ہونے والے اصل جشن سے لطف اندوز ہوئے۔

شاہ رخ خان اینڈ فیملی

گوری خان کے تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ سے پتہ چلا کہ وہ دنیا کی خوش قسمت ترین خاتون ہیں۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں امبانی فیملی کی ایک شادی کے سلسلے میں گوری خان موجود تھی تو شاہ رخ خان اپنے بیٹوں آریان خان اور ننھے ابراہم خان کےساتھ جا پہنچے ۔ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’’ زیرو‘‘ سے فارغ ہو چکے تھے، اسی لیے انہوں نے اس موقع کو غنیمت جانااور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کوترجیح دی ۔ 

جیسیکا البا

آنسٹ کمپنی کی بانی اور مشہور اداکارہ جیسیکا البا جب کاروباری دورے پر پیرس پہنچی تو وہاں فارغ اوقات میںریسٹورنٹس اور شاپنگ مال میں وقت گزارتی رہی۔ 

جیسیکا نے ایفل ٹاور پر سیلفیاں بنائیں اور پیرس سے اپنے گھر کے لیے آرائشی اشیا بھی خریدیں ۔ 

ہیلی بیری

ہیلی بیری نے گرمیوں کا پہلا دن جنوبی بحرالکاہل کے ایک جزیرے بورا بورا میں اپنے ساڑھے چار سالہ بیٹے میکائو رابرٹ اور دس سالہ بیٹی نہلا ایریلا کے ساتھ گزارا اور پھر وہیں کی ہو کر رہ گئیں۔ 

ہیلی کا کہنا ہے کہ ’’ میں اپنے بچوں کی تخلیقی انداز اسے پرورش کرنا اور انہیں کھلا نا پلاناچاہتی ہوں، میں کوشش کرتی ہوں کہ وہ اپنی زندگی خود گزارنے کےقابل ہو سکیں۔ ‘‘ 

ہیو جیک مین

ایکس مین کے لوگن بغیرلوہے کے پنجوں کےاپنی شریک حیات ڈوبیرا لی فرنیس کے ساتھ اٹلی کے خوبصورت ساحلوں پر موجیں کرتے رہےاور سیلفیاں بناتے رہے۔ مبہوت کردینے والے نظاروں اور فرحت بخش فضائوں نےThe Greatest Showman کےاند رایک نئی توانائی بھر دی جو آپ کو ان کی آنے والی فلم ’’ براڈ وے فو رڈی ‘‘ میں نظر آئے گی ۔ 

ورون دھون

اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر ورون دھون اپنی دوست نتاشا دلال کےساتھ انگلینڈ جا پہنچےاوراپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے رہے، جس میں سب سے کُول پکچر کوئین آف انگلینڈ کی پینٹنگ کے سنگ تھی۔ 

ورون دھون جلد ہی فلم ’’ کلنک ‘‘ میں دکھائی دیں گے اور ان کے ساتھ عالیہ بھٹ، مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت اداکار ی کے جوہر دکھائیں گے۔ 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں