ملتا ن(سٹاف رپورٹر) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے احکامات پر ڈائریکٹرجنرل نیب ملتان عتیق الرحمٰن نے کھلی کچہری لگائی اور سائلین کی شکایات سنیں ، مختلف اضلاع سے 12شکایت کنندگان نے اپنی شکایات جو زیادہ تر محکمہ مال ، سرکاری افسران کے اختیارات میں تجاوزاور عوام کیخلاف دھوکہ دہی اور فراڈ پر مشتمل تھیں جنہیں موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔