راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹراینٹی کرپشن راولپنڈی عارف رحیم کاتبادلہ چھ روزبعدمنسوخ کردیاگیا۔چیف سیکرٹری حکومت پنجاب اکبرحسین درانی نے 24اگست کومحکمہ انسدارشوت ستانی راولپنڈی کے ڈائریکٹرعارف رحیم کاتبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایس اینڈجی اے ڈی لاہوررپورٹ کرنے کاحکم دیاتھااوربدھ 29اگست کوان کے سٹاف نے ان کے اعزازمیں الوداعی پارٹی کااہتمام کیالیکن بعدازاں ان کاتبادلہ منسوخ کردیاگیا۔