• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر تشویش ہے،نیلم طورو

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں نے چترال میں لڑکیوں میں خودکشی کےبڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز لڑکی کے خودکشی کرنے کے واقعے کے بعد شواہد پر کام شروع کردیا‘ کمیشن برائے وقار نسواں خیبر پختونخوا کی سربراہ مس نیلم طورو نے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں ایک لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا‘ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سدباب کرنا چاہیے‘ کیونکہ چترال میں غیر شادی شدہ لڑکیوں کی خودکشی کے واقعات گزشتہ چند برسوں میں تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں ۔
تازہ ترین