• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کاجعلی اکاؤنٹس کیس میں آج بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا ا مکان ہے۔

بینکنگ کورٹ کی جانب سے آصف علی زرداری کے وانٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں تاہم انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔اسلام آبادہائی کورٹ نے3ستمبرتک متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا، اور آج ان کی بینکنگ کورٹ کراچی میں پیشی کا امکان ہے۔

سابق صدر کی عدالت آمد سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عدالت کا معائنہ کیا جس کے بعد بینکنگ کورٹ کوکلیئر قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے بینکنگ کورٹ نےآصف زرداری کےگرفتاری کےوارنٹ جاری کیےتھے،ایف آئی اےکےعبوری چالان میں آصف زرداری کو مفرورقراردیاگیاتھا۔

اس کیس میں انورمجید،غنی مجید،حسین لوائی اورطحٰہ رضاگرفتارہیں جبکہ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپوراورانورمجید کے3 بیٹےعبوری ضمانت پرہیں

تازہ ترین