امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آصف زرداری صرف مفاہمت کرنا نہیں توڑنا بھی جانتے ہیں۔
جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ میں انتخابی امیدواروں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں چند دن رہ گئے لیکن اپوزیشن ایک ٹیبل پر نہیں ،اس میں پیپلز پارٹی کا بڑا کردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک پارٹی کے علاوہ سب کو اس الیکشن پر تحفظات ہیں،اس کے باوجودہم چاہتےہیں ملک میں جمہوریت ٹھیک ہو۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی ایک کروڑنوکریاں دے، مدینہ جیسی ریاست بنانےسمیت تمام وعدے پورے کرے۔
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس میں اردو میں خطاب کریں ۔