• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے، حافظ ادریس

برمنگھم (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ہے کسی بھی اندرونی اور بیرونی دباؤمیں آکر اسے معاف نہیں کیا جاسکتا، کیس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے، عمران خان کو عوام نے کرپشن ختم کرنے اور ملک میں عدل وانصاف کے لیے اقتدار میں لایا ہے، انہوں نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اعلان کر رکھا ہے کہ عدالتیں آزاد ہونگی، کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی، ملک دشمن چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین