اسلام آباد......وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اےکو ہدایت کی ہےکہمیگاکیسزکوٹھوس شواہدپرمضبوط بنایاجائےتاکہ انہیں سبوتاژنہ کیاجاسکےاور ملوث عناصرکوقانون کےمطابق سزادلوائی جائے۔
وزیرداخلہ نے یہ ہدایت اسلام آباد میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں ایف آئی اے کی جانب سے دی جانے والی ایک بریفنگ کے دوران جاری کی ۔اجلاس میں ایف آئی اے کی جانب سے ایگزیکٹ اسکینڈل پربریفنگ میں وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ایگزیکٹ کےکمپیوٹرزسے100ٹیراہائٹس سےزائدکاڈیٹا مجسٹریٹ کی موجودگی میں حاصل کیا۔
کلاوڈ پر موجود ریکارڈ میں سے اب تک 75فیصد ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔تین سوسےزائدیونیورسٹیوں کی ملکی ،غیرملکی اداروں نےتصدیق نہیں کی،جبکہ 15یونیورسٹیوں کی امریکی حکام نےجعلی ہونیکی باضابطہ اطلاع دی ہے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار کو اے کے ڈی کیس پر بھی بریفنگ دی گئی ،وزیر داخلہ نے میگا کرپشن کیسز پر اب تک کی پیشرفت پر وزیرداخلہ کا اظہار اطمینان کیا۔