• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی انتخابات ، اے این پی کا فضل الرحمان کو ووٹ دینے کا اعلان

پشاور( سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی نے صدارتی انتخابات کے دوران متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دینے کااعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے ’’ جنگ ‘‘ کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے متفقہ امیدوارہیں اس لئے اے این پی نے صدارتی انتخابات کے دوران انہیں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے اے این پی کے ساتھ رابطہ کیا تھا جس میں اے این پی نے انہیں فیصلہ سے آگاہ کردیا ہے ، یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اے این پی کا ایک جبکہ خیبر پختونخوا میں 8 اراکین ہیں جس کے باعث صدارتی انتخابات کے لئے اے این پی کے ووٹوں کی تعداد 5 بنتی ہے۔
تازہ ترین