• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف آواز اُٹھائے،شیریں مزاری

ا سلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے بین الاقوامی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائے، کشمیری عوام استصواب رائے کے حصول کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں جوکہ انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور یو این سی آئی پی کی قراردادوں کے تحت دیا گیا ہے، جمعہ کو انسانی حقوق کی سرگرم رہنما اور سابق آسٹریلوی سینیٹر مس لی رہیانونن سے ملاقات میں شیریں ایم مزاری نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حق خود ارادیت کا سوال ہے جبکہ بین الاقوامی برادری بھی کشمیر ی عوام کے حق خود ارادیت کا حق دلانے کی ضامن ہے، انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو جنگی اور انسا نیت کے خلاف جرائم قراردیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال خراب ہورہی ہے اور مجھے مہذب دنیا اور اقوام متحدہ کے ضمیر پر حیرانگی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں،موجودہ حکومت کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے تجویز تیار کررہی ہے جوکہ تناز عا ت کے حل کے لیے نمونہ ہوگی اور یہ تجویز تمام شراکت داروں میں تقسیم کی جائے گی۔
تازہ ترین