سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہےکہ فضل الرحمٰن سے میرا بھائی جیسا رشتہ ہے لیکن یہ رشتہ پیپلز پارٹی کے رشتے سے زیادہ مضبوط نہیں ۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے اجلاس کے موقع پر زرداری کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن اور فضل الرحمٰن دونوں میرے پرانےدوست ہیں۔
زرداری نے مزید کہا کہ جب غلام اسحاق خان نے شہید بی بی کی حکومت ختم کی تو اعتزاز احسن نے ایک جملہ کہاتھا کہ بے نظیر کا نہیں میں غلام اسحاق کا ٹرائل کروں گا اور اعتزاز احسن نے پھر غلام اسحاق خان کا ٹرائل کرکے دکھایاتھا۔
اس موقع پراعتزاز احسن نے کہا کہ وہ زرداری صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے صدارت کے منصب کے لئے انہیں نامزد کیا۔
اجلاس میں بلاول بھٹو نےاپنے خطاب میںکہا کہ پیپلز پارٹی کا پہلا، دوسرا اور تیسرا امیدوار اعتزاز احسن ہی ہے، وہ ذوالفقار علی بھٹو، بی بی کے بعد اب ہمارے ساتھ کام کررہے ہیںاور پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں۔
اجلاس میں بلاول بھٹو ، فریال تالپور،د خورشید شاہ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور آغا سراج درانی بھی موجود تھے ۔