• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے چیف جسٹس سے تعاون کرینگے،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان بار کونسل کے بیان میں جسٹس طاہرہ صفدر کو چیف جسٹس بلوچستان کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ اعزاز بلوچستان کو حاصل ہے جو ایک خاتون ہائیکورٹ کی جج بنی ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل وہ بطور جج ہائیکورٹ ان کی کارگردگی مثالی رہی اور انہوں نے اپنے منصبی احسن طریقے سے نبھایا ۔بیان میں کہا گہا کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس نے غیر ضروری ٹرانسفر کو منسوخ کرکے اچھا فیصلہ کیا جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔ بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل وکلاء کے درپیش مسائل کے حل کیلئے اور جوڈیشل سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے نئی چیف جسٹس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔
تازہ ترین