کوئٹہ(آن لائن)لورالائی میں ایف سی اہلکاروں نے کنویں سے چار سالہ بچے کو زندہ نکال لیا۔اطلاعات کے مطابق لورالائی میں چار سالہ بچہ کنویں میں گر گیا بچے کے والد نے فوری طور پر ایف سی ہیلپ لائن کو اطلاع دی جس پر ایف سی کے اہلکار بروقت پہنچے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو کنویں سے نکال لیا۔