آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ محرم الحرام 1440ھ20؍ ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں 75 ویں فلم فیسٹیول پوری آب و تاب سے جاری ہے جہاں ایک طرف شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تو دوسری جانب ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

فلم فیسٹیول کے افتتاح پردنیا بھر سے لاتعداد اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز شرکت کے لیے پہنچے ہیں جو اپنی فلموں کے پریمیئرز کی نمائندگی کرینگے۔

فلم پریمیئرز میں، لیڈی گاگا،بریڈلے کوپر اور ریان گوسلنگ، نوامی واٹس سمیت ہالی وڈ اداکاروں کا جھرمٹ اُمڈ آیا جن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کا جمِ غفیر بھی بے چین دکھائی دے رہا ہے جواپنے پسندیدہ فنکارکے ساتھ تصاویر بنوانے اورآٹو گراف لے رہے ہیں۔

اس فلم فیسٹیول میں میزبانی کے فرائض Michele Riondino نبھا رہے ہیں جبکہ فیسٹویل میں شامل فلمیں گولڈن لائن ایوارڈکی حقدار اسی وقت قرار پائیں گی جب وہ جیوری کے معیار پر پورا اتریں گی۔

بہترین فلم کا انتخاب انٹرنیشنل جیوری کرے گی جبکہ جیوری کے صدر معروف میکسیکن ہدایتکار Guillermo del Toro ہیں جبکہ دیگر جیوری ممبران میںChristoph Waltz، نوامی واٹس،Taika Waititi اور Sylvia Chang بھی شامل ہیں۔

دلکش ملبوسات زیب تن کئے اداکاروں اور منفرد فلموں سے سجا یہ فلم فیسٹیول گزشتہ روز شروع ہوا جو 08 ستمبر تک جاری رہے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں