• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپور:15فٹ لمبا،50کلو وزنی اژدھا پکڑا گیا

شیخوپورہ میں ریسکیو اہلکاروں نے فیصل آباد روڈ کی آبادی سے15 فٹ لمبا اور 50 کلو وزنی اژدھا پکڑ لیا،جس نے علاقے میں خوف ہراس پھیلا رکھا تھا ۔

ریسکیو حکام کےمطابق انہیں شیخوپورہ کےعلاقے ٹھٹھہ تارڑاں میں نہر پُل کے قریب بڑے سانپ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جسے اینیمل ریسکیو ٹیم نے کافی جدوجہد کے بعد زندہ حالت میں پکڑ لیا۔

علاقے کے لوگوں نے بتایاکہ اژدھے کی وجہ سے نہر کی جانب جاتے ہوئےڈرلگتا تھا، وہ اژدھے کے پکڑے جانے پربہت خوش ہیں ۔

تازہ ترین