• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختر عادل اور عبدالسمیع ویٹرنز ٹیبل ٹینس چیمپئن بن گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر اختر عادل شاہ اور عبدالسمیع میمن نے حیدرآباد ویٹرن ٹیبل ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں پروفیسرڈاکٹر یاسمین اقبال اور ڈاکٹر سونیا اسلم کو 3-2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جاوید شیخ اور حسین امام نے ممتاز شیخ اور طارق خان کو 3-1 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام حیدرآباد ڈویژنل ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے مکس ڈبلز ایونٹ کے بعد منعقدہ مذکورہ ڈبلز مقابلوں کا افتتاح حیدرآباد ڈویژنل ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالسمیع میمن نے کیا۔ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی سندھ یونیورسٹی کے سینٹر فار فزیکل ایجوکیشن، ہیلتھ اینڈ اسپورٹس سائنسز کی سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اقبال تھیں جبکہ ڈاکٹر اختر شاہ اعزازی مہمان تھے۔ قبل ازیں معزز مہمانوں کی آمد پر آرگنائزنگ سیکرٹری پرویز احمد شیخ اور ایونٹ مینیجر عائشہ ارم اور پرویز شیخ نے مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین اقبال اور ڈاکٹر اختر عادل شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیئے اپنی خدمات اور تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر محمد جاوید،طارق خان،محمد یاسین شیخ،احمد نواز، پروفیسر ممتاز شیخ، مختیار بھٹی، عبدالسمیع میمن,آصف اقبال، ڈاکٹر خالد،مس طاہرہ، سعادت بگھیو، شاہ دل اور دیگر موجود تھے۔میچز کو ظہیر مگسی، بابر سموں اور محمد کامران نے سپروائز کیا جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض محمد یاسین شیخ نے انجام دیئے۔
تازہ ترین