کوہاٹ......ضلع کوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ضلعی حکومت نے پولیس سے کہا ہے کہ بازاروں میں ویلنٹائن ڈے سے منسوب اشیاء کی فروخت پر پابندی یقینی بنائی جائے۔
جمعیت علمائے اسلام ف سے تعلق رکھنے والے کوہاٹ کےڈسٹرکٹ ناظم مولانا نیاز محمد نے ڈی پی او آفس کو خط لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی حکومت نے ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی لگادی ہے۔
ڈی پی او سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کریں کہ بازاروں میں ویلنٹائن ڈے سے منسوب اشیاء کی فروخت پر پابندی یقینی بنائیں۔
ڈی پی او کوہاٹ صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ وہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کے لیے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔