ملتان (نمائندہ جنگ)محکمہ انسداددہشتگردی(سی ٹی ڈی)نےملتان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 3خطرناک دہشتگرد گرفتار کرلئے‘ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر سی ٹی ڈی ملتان نےانٹیلی جنس کی بنیادپرکارروائی کرتےہوئےبستی شور کوٹ ملتان سےکالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے3خطرناک دہشتگردوں کو اسلحہ اوربارودی مواد سمیت گرفتار کر کے یوم دفاع کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں محمد اقبال‘عثمان ضیا ء اور حسنین معاویہ شامل ہیں جن کے قبضے سے 4ہینڈ گرنیڈ‘ 30بور کا پسٹل‘جہادی لٹریچراورفنڈزبھی برآمدہوئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق گرفتاردہشتگردوں سےکی گئی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ دہشتگرد 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر حساس تنصیبات اورقانون نافذکرنیوالےاداروں کونشانہ بناناچاہتےتھےتاہم اہم ذرائع سے ملنےوالی معلومات کی بنیادپرآپریشن سےانکے منصوبےکوناکام بنادیاگیا‘ذرائع کےمطابق پنجاب بھر میں محرم الحرام سے قبل صوبے کے تمام اضلاع میں سرچ‘ سویپ اور کومبنگ آپریشنزکو مزید تیزکیاجائےگا اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے کالعدم تنظیموں کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھیں گی ۔