• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی اسلام آباد سے بیجنگ جانیوالی فلائٹ 3گھنٹے تاخیر سے روانہ تاخیرحج پروازوں کی وجہ سے ہوئی، ترجمان

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) اسلام آباد سے بیجنگ جانیوالی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 0852 تین گھنٹے تاخیر سے چین روانہ ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشیانی کا سامنا کرناپڑا، مسافروں نے بتایا کہ اسلام آباد سےپی آئی اے کی پرواز پی کے 0852 نے رات 10 بجکر 40منٹ پر روانہ ہونی تھی مگر تاخیر کی وجہ سے وقت پر روانہ نہ ہوسکی اور تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات ایک بج کر40منٹ پر روانہ ہوئی اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ حج پرازوں کی وجہ سے تھوڑی سے تاخیر ہوئی ہے تاہم مسافروں کو ان کی منزل پر روانہ کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین