• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، ماحول کو بہتر بنانے کیلئے نیو پنڈ میں شجرکاری مہم، ماحولیاتی آلودگی کو روکا جاسکے گا

سکھر+گھارو (بیورو رپورٹ/نامہ نگار ) شہر کے گنجان آبادی والے علاقے نیوپنڈ کے لوگوں نے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے شجرکاری مہم شروع کردی۔ میونسپل کارپوریشن کے شعبہ باغات کے تعاون سے علاقے میں ایک درجن سے زائد پودے لگائے گئے۔ علاقہ مکینوں قربان کورائی، اسامہ طلعت و دیگر کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کو روکنے اور ماحول کو صحتمند بنانے کے لئے ہم نے علاقے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے علاقے کے لوگوں نے میونسپل کارپوریشن کے شعبہ باغات کے افسران سے ملاقات کی اور تعاون کی درخواست کی، جس پر انہوں نے ہمیں پودے دیئے، پہلے مرحلے میں ایک درجن سے زائد پودے مختلف علاقوں میں لگادیے گئے ہیں جن کی دیکھ بھال کرینگے، جبکہ مزید پودے لگانے کا سلسلہ بھی جاری رہیگا۔گھارو سے نامہ نگار کے مطابق ملک بھر میں پلانٹ فار دی پاکستان کے نام سے شروع شجر کاری مہم کے سلسلے میں صوبائی محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹر ریاض وگن نے گھارو میں مقامی زمیندار سید دائم شاہ کی اراضی پر پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض وگن نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرے کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے دیگر عوامل کے علاوہ جنگلات کے خاتمے اور درختوں کی بڑے پیمانے کٹائی شامل ہے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں جائیں وفاق کی جانب سے 10 ارب پودے لگانے کا اعلان خوش آئندہ ہے اور اس شجر کاری مہم کے دوران ملک بھر کے 190 مراکز میں مفت پودے دیئے جائیں گے جسکا مقصد عام لوگوں میں درخت لگانے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے اور صرف پودا لگا کر چھوڑ دینا نہیں بلکہ اسکی نہگداشت کرنا اور پھر اس کی حفاظت بھی کرنا ہے اس موقع پر سید دائم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم سے عام لوگوں میں شعور بیدار ہوتا ہے خصوصاً نوجوان نسل کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔
تازہ ترین