نیویارک (نیوز ایجنسیز)یو ایس اوپن ٹینس میں مینز ایونٹ میں رافیل نڈالاور امریکی ٹینس سپر اسٹار سرینا ولیمز نے ویمنز کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ سابق چیمپئن سرینا ولیمز نے کائیا کنیپی کو 6-0،6-4 اور 6-3 سے ہرادیا۔ سلوئنز اسٹیفنز نے الیزی مارٹینز کو شکست دے ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنائی ۔ دوسری جانب عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے باسلاشیویلے نکولس کو 6-3،6-3،7-6، اور 6-4 سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے۔ ایناستاسیا سیواستووا نے یوکرین کی ایلینا سویتلینا کو شکست فاش سے دوچار کیا۔