• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا ۔ انہوں نے گزشتہ روز نتھیا گلی میں واقع پشاور ہائی کورٹ کے جوڈیشل لاج میں پودا لگا کر اس مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نےاس موقع پر اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ درخت ماحولیاتی تبدیلی میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم نے مل کر ماحولیاتی مسائل کے حل اور پاکستان کو درپیش مسائل میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ درخت آئندہ نسلوں کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے کیونکہ دنیا بھر میں ماحول میں بڑھتی ہوئی گرمی مزید مسائل پیدا کرے گی جس کا بہترین حل درخت لگانا ہے ۔
تازہ ترین