اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری سے پیر کے روز پاکستان میں یو این ویمن کے کنٹری نمائندے، جمشید قاضی نے ڈپٹی کنٹری نمائندہ عائشہ مختار کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ سمیت خاص کر خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ملکی تعمیر و ترقی میں ان کے موثر کردار کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شیریں مزاری نے یو این ویمین کنٹری نمائندے کو ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لئے جامعہ حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کے موجودہ حکومت کی پوری کوشش ہے کے ملک میں تمام سطحوں پر خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، خواتین کو تمام حقوق کی فراہمی اور انہیں قومی دھارے میں لانا ہماری حکومت کی اولین ترجیی ہے۔