راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وجہ سے شہری خوف وہراس میں مبتلاہوگئے۔موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے شہرکے مختلف علاقوں میں پے درپے وارداتیں کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلادیا گذشتہ کئی روزسے شہرکے مختلف علاقوں میں راہ زنی کی درجنوں وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن پولیس نے اس حوالے سے چبپ سادھ رکھی ہے پولیس وارداتیں روکنے میں مسلسل ناکام دکھائی دیتی ہے۔پیرکوتھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسومیں میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوزخمی کردیااور قدی چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ کینٹ کے علاقہ سے مقامی اخبار کے صحافی سے موبائل فون چھین لیا گیا۔مقامی اخبارکے رپورٹر قاضی رضوان پیرکی رات اپنے دفتر سےگھرجانے کے لئے نکلے تواسی دوران مری روڈپرنامعلوم موٹرسائیکل سواران سے موبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔ پیرکی دوپہرپونے تین بجے کے قریب تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ فیصل کالونی میں ائرپورٹ روڈپردونامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحے کی نوک پرحاٖفظ عدنان کی سالی سےموبائل فون چھین کرلے گئے۔تھانہ ریس کورس کے علاقہ رینج روڈپرعثمان حمیدکوگن پوائنٹ پردوموٹرسائیکل سواروں نے اسلحے کی نوک پرلوٹ لیاملزمان اس سے موٹرسائیکل نمبرآرآئی ایم 993،موبائل فون ،چارہزارروپے اورموٹرسائیکل کے کاغذات چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ نیوشکریال میں دونامعلوم افراد عمارعاصم سے گن پوائنٹ پراس کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی پی 5083 چھین کرفرارہوگئے۔ادھرعوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اورآئی جی پولیس پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔اورعوام میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کوختم کرنے کے لئے راولپنڈی پولیس میں ذمہ دارپولیس افسروں کوتعینات کیاجائے۔