• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹھی میٹھی تِری گفتار سے کیا ہوتا ہے

دِل میں نفرت ہو، تو پھر پیار سے کیا ہوتا ہے

اور پہنائو مِرے پائوں میں کچھ زنجیریں

ایک زنجیر کی جھنکار سے کیا ہوتا ہے

موج دریا کی ہے زد پر مِری کشتی اب تک

ایک ٹوٹی ہوئی پتوار سے کیا ہوتا ہے

اس قدر دھوپ کی شدّت ہے کہ جلتا ہے بدن

اس ذرا سایۂ دیوار سے کیا ہوتا ہے

بات تو جب ہے کہ گلشن میں بہار آئے

صرف ایک پھول کی مہکار سے کیا ہوتا ہے

(سمیع جمال)

تازہ ترین
تازہ ترین