نیویارک ( جنگ نیوز )یو ایس اوپن میں سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو آسٹریلیا کے غیر معروف جان مِل مین سے اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ ماریہ شرا پووا بھی اسپینش کھلاڑی سے ہارکر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ مینز سنگلز میں فیڈرر نے پہلا سیٹ با آسانی 6-3 سے جیتا، لیکن غیرمعروف مل مین نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے لگاتار تین سیٹ جیت کر اپ سیٹ کر دیا۔ ادھر روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا اسپین کی کارلا سواریز نوارو سے شکست کے بعد یو ایس اوپن سے باہر ہوگئیں۔ چوتھے راؤنڈ میں شراپووا کو 6-4 اور 6-3 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ ہسپانوی ٹینس پلیئر نے اپنی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اس جیت کو برتھ ڈے کا بہترین تحفہ قرار دیا ہے۔ سواریز نوارو کی اگلی حریف امریکا کی میڈیسن کیز ہونگی جنہوں نے سلوواکیہ کی ڈومنیکا سیبلکووا کو زیر کیا۔