• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز گھبرانے والے نہیں، فیصلوں پر عمل کرانا جانتے ہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور ایشیا ریسوسز آئل کے مابین ہونے والی ڈیل کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران نیب کو تین ہفتوں کے اندر اندر جواب جمع کروا نے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اکثر کیسز میں نیب اور ایف آئی اے الگ الگ تحقیقات کر رہے ہوتے ہیں، نیب کچھ کہتا ہے اور ایف آئی اے کچھ کہتا ہے، نیب اور ایف آئی اے کے تضادات کا فائدہ کون اٹھاتا ہے؟بڑے بڑے دماغ اسطرح کے تضادات کو سامنے لانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، وائٹ کالر کرائم کے ماہرین اور وکلاء اس بارے میں پورا منصوبہ بناتے ہیں، ججز گھبرانے والے نہیں، فیصلوں پر عمل کرانا جانتے ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثا قب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس شعبے میں سابق وزیر اعظم کے مشیر برائے پٹرولیم ،ڈاکٹر عاصم نے معاہدے کیے جن کی وجہ سے دوگنی قیمت ادا کی گئی ہے ،جس پر فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل کرچکے ہیں وہ پاکستان سے باہر نہیں جاسکتے ہیں،ضیاالدین ہسپتال بھی ڈاکٹر عاصم کا ہے، نعیم بخاری نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کے جانے سے پہلے کنٹریکٹ پر دستخط سے پی پی ایل کو خسارہ ہوا تھا، پی پی ایل نے جنگ زدہ علاقوں میں سرمایہ کاری کی تھی ،جس سے 220کروڑ کا نقصان ہوا تھا ۔
تازہ ترین