• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ، کرپشن ریفرنس میں سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس فیڈنگ فنڈ میں میں کرپشن ریفرنس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی دس لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی ۔ منگل کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی جانب سے نیب ریفرنس میں ضمانت سے متعلق دائردرخواست کی سما عت کی۔ نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کے آگاہ کیا کہ پولیس فیڈنگ فنڈ میںمیں کرپشن ریفرنس میں سابق آئی جی سندھ اور 6 سے زائد اے آئی جی اور دیگر ملزمان نامزد ہیں، ریفرنس کنٹرولر جنرل اکائونٹس کی شکایت پر بنایا گیا۔
تازہ ترین