سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا ۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے ۔
چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہواجس میں جسٹس (ر) جاوید اقبال 14 مختلف تحقیقات کی منظوری دی ۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک ،میئر کراچی وسیم اختر ، آغا سراج درانی ، معروف صنعتکار اقبال زیڈ احمد کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔
نیب اعلامیے میںپرویز خٹک کے خلاف انکوائری کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔