• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس، استغاثہ کے گواہ کا بیان قلمبند، وکیل صفائی نےجرح بھی مکمل کر لی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)احتساب عدالت نمبر ایک میں سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استغاثہ کے گواہ اشتیاق احمد کا بیان قلمبندکیا جس پروکیل صفائی نے جرح بھی مکمل کی۔گواہ اشتیاق احمد عدالتی حکم پر اضافی دستاویزات لے کر پیش ہوئے فاضل جج نے کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی ۔ آئندہ سماعت پر مزید دو گواہوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔بلائے گئے دونوں گواہوں کا تعلق بھی بینک سے بتایا جاتاہے۔
تازہ ترین