• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عالیہ خاتون کی موت کے ذمہ دار ڈاکٹروں کیخلاف ازخود نوٹس لے،سردار کمال

کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق ایم این اے سردارکمال خان بنگلزئی نے کہا ہےکہ کوئٹہ کے ایک مقامی پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹروںکی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے قوم پرست رہنماءمیرسکندرخان ملازئی کی اہلیہ کومامیں جانے کے بعد انتقال کرگئیں۔ڈاکٹروں کی جانب سے پورے جسم کو انستھیزیادیناایک غیرقانونی عمل ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹرمسیحاہوتے ہیں مگر کوئٹہ کے نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے ہاتھوں موت بانٹی جارہی ہے،حکومت کی جانب سے کوئٹہ کے نجی ہسپتالوں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹر مریضوں سے مہنگی فیسیں وصول کرتے ہیں لیکن علاج نہیں موت بانٹتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میر سکندر خان ملازئی کی اہلیہ کی موت کے ذمہ دار ڈاکٹرزکے خلاف جلدقانونی چارہ جوئی کی جائیگی انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ،وزیراعلی بلوچستان جام کمال عالیانی سے اپیل کی کہ مذکورہ ڈاکٹروں کے خلاف ازخودنوٹس لے کر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ کوئٹہ کے پرائیویٹ ہسپتالوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے۔ 
تازہ ترین