• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں عوامی نمائندوں نے ژوب کو نظرانداز کیا،مٹھاخان کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر لائیو اسٹاک ڈیری ڈیویلپمنٹ حاجی مٹھا خان کاکڑ نے سول سیکرٹریٹ میں باقاعدہ کام شروع کردیا ہےاس موقع پر علاقے کے معتبرین نے ان کو ان کی کرسی پر بیٹھایا اور مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر قبائلی معتبرین چیف آف ناصر سردار ناصر خان ناصر ، ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل ، امیر خان عرف خان جی شیرانی ، انور کاکڑ ، فیض کاکڑ ، ڈاکٹر غلام رسول تاج بھی موجود تھے صوبائی مشیر حاجی مٹھا خان کاکڑ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ژوب کے عوام نے مجھ پر اعتماد کرکے کامیاب کیا میں ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا علاقے کے عوام کی مشاورت سے ترقیاتی عمل شروع کریں گے ژوب کو ماضی میں منتخب نمائندوں نے نظرانداز کیا جس کی وجہ سے علاقہ مسائل کا شکار ہے تاہم اب جلد ژوب کے عوام تبدیلی دیکھیں گے۔
تازہ ترین