• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ ہارر فلم ' دی نن ' کافائنل ٹریلر جاری


خوف اور دہشت سے بھرپورنئی ہالی وڈ ہارر فلم ' دی نن ' کافائنل ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے جو کل سے سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

دی کونجرنگ سلسلے کی اس پانچویں فلم کو کورن ہارڈی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہا نی1952کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب ایک راہبہ پر اسرار طور پر مردہ پائی جاتی ہے ۔

اس راہبہ کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے برک نامی ایک ایسے پادری کو رومانیہ بھیجا جاتا ہے جومرنے والی راہبہ کے راز کو جاننے کی کوشش کرتا ہے تاہم اس پادری کو غیر معمولی حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

پیٹر سیفران اور جیمز وان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈاداکارٹیاسا فرمیگا،بونی ایرونز، شارلیٹ ہوپ،ڈیمیئن بیچر،سینڈرا روسکواورجونی کوئنے سمیت دیگر کئی فنکاراہم کردار وں میں جلوۂ گر ہورہے ہیں۔

فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت کل 7ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

تازہ ترین