• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،بچے سے جنسی زیادتی کے 2مجرموں کو سزائے موت

سکھر (بیورو رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے والے 2مجرموں کو سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ سکھر کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 11سالہ بچے فرخ انصاری کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد 2مجرموں کاشف اور محمد واجد پر جرم ثابتہونے پر سزائے موت سنائی ہے جبکہ پانچ پانچ لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا بھی دی ہے۔ عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت بچے کے ورثاء کو فوری طور پر ایک لاکھ روپے دے۔ واضح رہے کہ 4اپریل کو نصرت کالونی نمبر 4کے رہائشی 11سالہ بچے فرخ انصاری کو ملزمان نے اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے اس کی نعش کو جلاکر روہڑی کے نزدیک پہاڑوں میں چھپادیا تھا، پولیس نے تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جنہیں عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔
تازہ ترین