• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سے جدہ جانے والے مسافر سے ہیروین برآمد

ملتان( سٹاف رپورٹر) ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے ملتان سے جدہ جانے والے مسافر سے ہیروین برآمد کرلی،معلوم ہوا ہے کہ صوابی خیبر پختون خوا کے رہائشی مسافر غلام حسین ائیربلیوکی پروز کے ذریعے ملتان سے جدہ جانے کے لئے ائیر پورٹ پہنچا ،ملزم نے ہیروین کرسٹل آئس(بوتل) میں چھپائی ہوئی تھی،جسے ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے گرفتار کر کے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیاگیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین