پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کے مضافاتی علاقے گل بہار شکرپورہ اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں نے بجلی کی مسلسل بندش کا نوٹس نہ لینے کے خلاف پیر صبح6 بجے سے چارسدہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک کرنے کاعندیہ دے دیا ۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ناگمان سب ڈویژن اور فیڈر ٹو کے علاقے سے منسلک علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل رات11 سے لیکر صبح 6 بجے بجلی بند رہتی ہے بجلی بند رہنے سے چوری ‘ ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ‘ صارفین نے 12 سے16 گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے بجلی صارفین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت بھی بجلی ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بند کی جاتی ہے جس سے لوگوں کو مزیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ‘انہوں نے واپڈا حکام کے ساتھ منتخب قیادت سے صورتحال کا نوٹس لینے اور عوام کی ریلیف کیلئے اقدامات کریں ورنہ برورپیر صبح6 بجے سے چارسدہ روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بلاک کیا جائے گا۔